News | ایسا ٹی وی جو آن ہوتے ہی مچھر کو آپ کے قریب بھی بھٹکنے نہیں دے گا

ایسا ٹی وی جو آن ہوتے ہی مچھر کو آپ کے قریب بھی بھٹکنے نہیں دے گا

ٹی وی آن رہتے دوران مچھروں کو ناظرین سے دور رکھنے کا اضافی کام بھی کرے گی۔، فوٹو:فائل
نئی دلی: جنوبی کوریا کی کمپنی نے ایک ایسا ٹی وی سیٹ متعارف کرایا ہے جو ناظرین کو ملیریا، ڈینگی اورذکا وائرس سے محفوظ رکھے گا کیوں کہ جب تک ٹی وی آن رہے گا اس  دوران مچھر آپ کے قریب بھی نہیں بھٹکنے پائے گا۔
ٹیلی ویژن ہمارے لیے تفریح فراہم کرنے کا درجہ رکھتا ہے، اسی لیے آئے دن نئے نئے قسم کے ٹی وی متعارف کروائے جاتے رہتے ہیں، ایچ ڈی ٹی وی ہو، تھری ڈی ٹی وی یا پھر اگلی نسل کا ’’فور کے‘‘ ڈسپلے، ان  کا مقصد ہمیں تفریح مہیا کرنا ہے لیکن ایل جی کمپنی نے اب بھارت میں ایک ایسا ٹی وی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے  جو اپنے اصل کام کے ساتھ  مچھر بھگانے کا کام بھی کرے گا اور وہ دن دور نہیں جب ہم ٹی وی  کے پروگراموں سے لطف اندوز ہونے کے دوران مچھروں سے بھی محفوظ  رہ پائیں گے۔
کمپنی نے اس ٹی وی سیٹ کو’’موسکیٹو اوے‘‘ کا نام دیا ہے اوراس  میں الٹراساؤنڈ ڈیوائس بھی نصب ہوگی جو ٹی وی آن رہتے دوران مچھروں کو ناظرین سے دور رکھنے کا اضافی کام بھی کرے گی۔ ٹی وی ایک الٹرا آواز آلہ کے ساتھ مزین ہے اور آواز کی لہر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مچھروں کو کسی بھی نقصان دہ شعاعوں کے بغیر باہر بھگا دے گی۔

Powered by Blogger.