News | انڈونیشیا کے ٹانگوں اور بازوؤں سے محروم باہمت لڑکے نے دنیا کو حیران کردیا

Funny Urdu Jokes 122

انڈونیشیا کے ٹانگوں اور بازوؤں سے محروم باہمت لڑکے نے دنیا کو حیران کردیا


انڈونیشیا کا 11 سالہ معذور لڑکا اپنے دانتوں میں پین پھنسا کر لکھنے اور پڑھنے کا کام بھی کرسکتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ جیفٹا امیجز
جکارتا: انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا لڑکا پیدائشی طور پر ٹانگوں اور بازوؤں سے مکمل طور پر محروم ہے لیکن اپنی ہمت سے اس نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔
11 سالہ لڑکا خود کو مصروف اور مسرور رکھنے لیے اپنی ٹھوڑی سے ویڈیو گیم کا کنٹرول پیڈ چلاتا ہے اور اسے کئی گیمز پر مہارت حاصل ہے۔
لڑکے کی والدہ کے مطابق وہ باقاعدگی سے اسکول جاتا ہے اور روزانہ ویڈیو گیمز کھیلتا ہے، وہ اپنے دانتوں میں قلم پکڑ کر لکھنے کی کوشش بھی کرتا ہے اور اب اسے تحریر پر مہارت ہوتی جارہی ہے۔
وہ دوسری جماعت میں ہونے کے باوجود بھی چوتھی جماعت کی ریاضی کے مسائل حل کرسکتا ہے اور اس صلاحیت پر اساتذہ بھی حیران ہیں۔
نہانے، کھانے اور کپڑے پہننے کے لیے یہ بچہ اپنے والدین کا محتاج ہے لیکن حال ہی میں اس نے اپنے منہ سے ٹافی کھول کر اسے کھانا سیکھ لیا ہے۔ اس پرعزم لڑکے کو دینِ اسلام سے خصوصی لگاؤ ہے اور اس کی اسلامی معلومات قابلِ رشک ہیں۔

Powered by Blogger.