News | دنیا کے 196 ممالک کے دارالحکومت کے نام بتانے والی 2 سالہ بچی

Funny Urdu Jokes 122

دنیا کے 196 ممالک کے دارالحکومت کے نام بتانے والی 2 سالہ بچی


بچی کو 196 ممالک کے دارالحکومتوں اور براعظموں کے نام انگریزی حروف تہجی کے لحاظ سے یاد ہیں۔
لندن: کچھ بچے غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جن میں کچھ بچوں کا حافظہ اتنا تیز ہوتا ہے کہ انہیں دیکھ کر حیران ہوئے بنا اور کچھ نہیں کیا جاسکتا اور ایسی ہی ایک 2 سالہ برطانوی نژاد 2 سالہ بھارتی بچی کو دنیا کے 196 ممالک کے دارالحکومتوں اور براعظموں کے نام ایلفابیٹکل آرڈر کے لحاظ سے یاد ہیں۔
2 سالہ بچی رکشیتا کمار کا اس عمر میں حافظہ دیدنی ہے کیونکہ بعض بچے 2 سال کی عمر تک بول بھی نہیں سکتے۔ بچی افریقا کے غیر معروف ملکوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی بتاتی سکتی ہے کہ چھوٹے ملک لیسوتو کا کیپٹل ماسیرو اور صحارا کے ملک موریطانیہ کا دارالحکومت نوک شوٹ ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس بچی کو اس کے والدین نے 11 گھنٹے کی فلائٹ میں مصروف رکھنے کے لیے کہا تھا کہ وہ بھارت، برطانیہ اور دیگر ممالک کے دارالحکومتوں نے نام یاد کریں۔ بچی نے اس دوران کئی ممالک کے نام یاد کرلیے ۔ اس کے بعد بچی نے مزید ممالک کے دارالحکومتوں کے نام یاد کیے اور صرف 3 ماہ میں اسے 196 ممالک کے دارالحکومتوں کے نام یاد ہوگئے۔
بچی کی والدہ جب کسی ملک کا نام لیتی ہیں تو رکشیتا فوراً اس کے صدرمقام کا نام پکارتی ہے۔ بچی کے والد کے مطابق کم عمری سے ہی ان کی بیٹی کتابوں سے محبت رکھتی تھی اور اس کا حافظہ بھی بہت اچھا ہے۔

Powered by Blogger.