News | ناول اور کتابیں پڑھنے سے عمر بڑھتی ہے، تحقیق

Funny Urdu Jokes 122

ناول اور کتابیں پڑھنے سے عمر بڑھتی ہے، تحقیق


ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے مطالعہ کرنے والے اوسطاً دو سال زندگی بڑھ جاتی ہے۔ فوٹو؛ فائل
نیویارک: روزانہ صرف آدھے گھنٹے کا مطالعہ آپ کی زندگی میں کئی برس کا اضافہ کرسکتا ہے جب کہ ناول پڑھنے کا اثر زیادہ گہرا ہوتا ہے۔
اس ضمن میں ایک 12 سالہ طویل مطالعہ کیا گیا جس کے لیے امریکا میں ییل یونیورسٹی کے ماہرین نے 50 سال سے زائد عمر کے 3 ہزار سے زائد افراد کو مطالعے شائع کیا۔ مطالعے سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے تک کتاب کا مطالعہ کرنے والے افراد میں اس دوران موت کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہوگیا۔
مطالعے میں شامل افراد سے ان کی صحت اور مطالعے کی عادت کے بارے میں بھی پوچھا گیا اور لوگوں کو 3 گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں پہلا گروہ مطالعہ نہیں کرتا تھا، دوسرے گروہ میں ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے تک مطالعہ کرنے والے لوگ اور تیسرے گروہ میں اس سے زیادہ وقت تک پڑھنے والے رضاکار شامل تھے جب کہ زیادہ مطالعہ کرنے والوں میں خواتین سرِ فہرست تھیں۔
مطالعہ ختم ہونے کے بعد انکشاف ہوا کہ جن افراد نے ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے مطالعے میں گزارے وہ کتاب نہ پڑھنے والوں کے مقابلے میں 23 ماہ یعنی 2 سال زیادہ زندہ رہے۔ ماہرین کے مطابق ناول کی جگہ اخبارات، رسائل اور جرائد پڑھنے والوں پر بھی اس کا اثر ہوتا ہے لیکن اتنا زیادہ مضبوط نہیں ہوتا۔
ماہرین نے بتایا کہ روزانہ نصف گھنٹہ تک کتاب پڑھنے سے عمر بڑھ سکتی ہے، غالباً اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ کتابوں کے مطالعے سے ذہنی مسرت اور سکون ملتا ہے اور دماغ کی اکتسابی صلاحیت بڑھتی ہے۔

Powered by Blogger.